نئی دہلی16جنوری(ایس اونیوزآ/ئی این ایس انڈیا)کانگریس میں شامل ہوئے نوجوت سنگھ سدھونے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ یہ میری ذاتی لڑائی نہیں ہے۔پنجاب کے خودداری کی جنگ ہے۔میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، میں پنجاب کی طرف ہوں۔میں نے بادل کے خلاف ہوں۔پنجاب کی ساکھ خاک میں ملا کر رکھ دی گئی ہے۔عام آدمی پارٹی میں جانے کو لے کر سدھو نے کہا کہ میرا کیجریوال سے کوئی سودا نہیں ہوا۔انہوں نے خود ٹویٹ کرکے کہا کہ سدھو نے کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے۔سدھو آئکن ہے۔میں یہاں کسی عہدے کیلئے نہیں ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ پنجاب لائیو۔کیپٹن امریندر کے ساتھ دوستی پر سدھو نے کہا کہ جب لالو اور نتیش ایک ہو سکتے ہیں توہم کیوں نہیں۔سب کچھ ممکن ہے۔میں کسی کے بھی ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔جو کانگریس ہائی کمان کہے گا، وہ کروں گا۔جہاں سے پارٹی کہے گی، میں وہاں سے الیکشن لڑوں گا۔سدھو نے کہا کہ منشیات پنجاب کی حقیقت بن گئی ہے۔منشیات پنجاب کے نوجوانوں کو برباد کر رہی ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل پر طنز پر کستے ہوئے سدھو نے کہا کہ بھاگ بادل بھاگ، عوام آتی ہے۔بادل کوکرسی خالی کرنی ہوگی۔آج پنجاب کی صورتحال یہ ہے کہ اس کی درگت پرفلمیں بن رہی ہیں۔سدھو نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ کسی نے نہیں کہا کہ منشیات پنجاب کی سچائی ہے۔یہ کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔جو پنجاب سبز انقلاب کیلئے جاناجاتاتھا، آج منشیات کیلئے جاناجاتاہے۔ہم منشیات کے خلاف سخت قانون بنائیں گے، میں نے راہل بھائی سے بات کی ہے۔